بر طانیہ میں انٹرنیشنل پاکستانی رائیٹرز کلب کا قیام ، نوجوان صحافی سید سلمان اکبر رضوی کو نائب صدر مقرر

IMG_6546

لندن نئی آواز ( نامہ نگار ) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور لکھاریوں کے لئے لندن میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹرنیشنل پاکستانی  رایئٹرز کلب ( IPWC UK ) کے قیام کا باقائدہ اعلان کیا گیا جس میں چئیرمین عرفان بٹ اور صدر معین نواب کی جانب سے سید سلمان اکبر رضوی کو نائب صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ، تقریب میں برطانیہ بھر سے آئے مشہو رو معروف سماجی ، سیاسی ،لکھاری صحافیوں ، ڈاکٹر اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ، اس کے علاوہ تقریب میں ڈپٹی مئیر سلاؤ محترمہ عشرت شاہ نے بھی شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

IMG_6548

 تقریب کا انعقاد آئی پی ڈبلیو سی کے صدر معین نواب کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ مل کر حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا جائے، تقریب میں شریک مہمانان گرامی میں مفتی فضل قیوم ، عشرت ناز ، شمیم بھٹو ، محترمہ ناہید کاظمی ، محترمہ حنا ملک ، پروفیسر شاہد اقبال ، مشتاق لشاری ، مفتی ثنا اللہ سیٹھی ، ڈاکٹر محمد علی پاشا ، عرفان بٹ ، معین  نواب ، پروفیسر شاہد اقبال ، سید سلمان اکبر رضوی ، شاہین سلطانی ، ڈاکٹر وسیم طیبہ بخاری سمیت بہت سے معززین نے شرکت کی اور انٹر نیشنل پاکستانی رائیٹرز کلب کے قیام کو سراہا ۔IMG_6550

اپنا تبصرہ بھیجیں