ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات،

سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات،

مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے: ڈی پی او اسد سرفراز خان

بہاول پور (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسد سرفراز خان خان کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں