کمالیہ : 11 اگست اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر تقریبات کا انعقاد !

سینٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالہ سے قرارداد کی منظوری پر حکومت کے مشکور ہیں.

پاکستان میں تمام شعبہ جات میں خاص کر پاکستانی کرسچن لوگوں کی خدمات کو تسلیم کیا جائے : اشرف جان سندھو

کمالیہ(ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) مورخہ 11 اگست 2024 اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کرسچن پیس کونسل کی زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے اقلیتی رہنما اشرف جان سندھو کی رہائش گاہ پر تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ پر افسوس کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی سینٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالہ سے قرارداد کی منظوری پر موجودہ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ دہشت گرد گرو ملک میں مذہبی تقسیم کو ہوا دے رہا ہے۔ ملک میں حالیہ مسیحوں پر مقدمات کو نئے سرے سے کھولا جائے تاکہ بے گناہ لوگوں کو انصاف مل سکے۔ ڈسٹرکٹ کرسچن پیس کونسل کی اپیل ہے جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک کمیشن سینیئر جسٹس صاحبان پر مشتمل انکوائری کی جائے۔ ریاست غیر مسلم شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے۔ آئین اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان میں تمام شعبہ جات میں خاص کر پاکستانی کرسچن لوگوں کی خدمات کو تسلیم کیا جائے، عزت دی جائے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان کے لیے تمام شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 11 اگست اقلیتوں کے دن پر تقریبات میں شرکت نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ جس سے کرسچن کمیونٹی مایوس ہوئے ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں علماء کرام اور مسیحی مذہبی رہنما موجودہ حالات میں بھائی چارہ قومی آہنگی کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کریں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت اور دوری کو ختم کرانے میں معاشرے کی اصلاح کریں۔ جشن آزادی 14 اگست کی مناسبت سے کہ ایک رسم ادا کی گئی۔ نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ طلبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جمیل مسیح، ممبر ضلع امن کمیٹی پیر ثقلین شاہ، سابق ممبر ضلع کونسل ایوب انجم، پیارا پاکستان رجسٹرڈ کے بانی محمد ساجد کمبوہ، ڈاکٹر عامر سجاد، پاسٹر وحید قادر، سابق ممبر ضلع کونسل نثار گل، سندھو ورکر یونین رجسٹرڈ کے صدر سلیم مسیح مغل، چیئرمین محمد اصغر، نایب ندیم عباس، صدر سماجی رہنما شکیل سردار، سابق ممبر ضلع کونسل خالد اقبال گل، مذہبی رہنما کیپٹن نقاش پطرس، سابق ممبر تحصیل کونسل ٹوبہ سلیم رضا، پاسٹر عدنان دامن، پاسٹر شہزاد خادم، پاسٹر امین شوکت، سابق سپروائزر شفقت سراج، جنرل سیکرٹری یونین اصغر مسیح، اور ضلع بھر سے سیاسی سماجی رہنماؤں نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر خصوصی شرکت کی۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں