لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت،تقریباً 100 مستحق افراد کو امدادی چیک تقسیم کیے گئے
اخوت فاؤنڈیشن کا دکھی انسانیت کیلئے کام کرنا کمالیہ کیلئے قابل فخر بات ہے:چوہدری سرور نور
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) اخوت فاؤنڈیشن کمالیہ کے زیراہتمام ایک پر وقار تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کمالیہ میں اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی محرک جسد خاکی چوہدری رحمت علی سماجی شخصیت چوہدری سرور نور تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مستحق افراد نے شرکت کی اس موقع پر مستحق خاندانوں میں تقریباً 100 کے قریب مستحق افراد کو امدادی چیک بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت چوہدری سرور نور نے کہا کہ جو بھی ادارہ مستحق افراد کی خدمت کر رہا ہے یہ انسانیت کی خدمت ہے مستحق افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ّ ہیں ان کا خیال اور ان کی خدمت ہی اصل میں انسانیت کی خدمت ہے میں سمجھتا ہوں جس طرح اخوت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے لیے کام کر رہی ہے یہ کمالیہ کیلئے قابل فخر بات ہے۔ غریب غربا اور مستحق لوگوں کی خدمت کر کے انسان کو دلی سکون ہوتا ہے ہمیں اپنے اردگرد اسے لوگوں کا خیال کرنا چاہیے جو مستحق ہیں ان کی مدد کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔