عوامی مفادات پر کسی بھی سطح پر مسلم لیگ ق سودا بازی نہیں کرے گی
چوہدری برادران کی حب الوطنی اور عوام دوستی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے:عامر ندیم سندھو
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر وسابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری عامر ندیم سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے اکابرین نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مدنظر رکھا اور عوام کی بھلائی کے لیے ہمیشہ مخلص قیادت کا ساتھ دیا،عوامی مفادات پر کسی بھی سطح پر سودا بازی نہیں کرے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہاراپنی اقامت گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علاقہ کی اہم شخصیات بھی موجود تھی،انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو مرکزی صدر،صوبائی صدرپنجاب چوہدری پرویز الٰہی،سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب کامل علی آغازکو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کی حب الوطنی اور عوام دوستی کسی سے پوشیدہ نہیں،انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کر کے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی راہیں ہموار کیں،انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے سابقہ دور میں بھی عوامی خدمات کی نئی مثالیں قائم کیں اور عمران خان کے ساتھ ملکر ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔