ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں کرلیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں کرلیں-اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ضلعی انسداد ملاوٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کھانے پینے کی اشیاء، کھادوں،زرعی ادویات میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے محکموں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر بخاری سمیت ڈی او انڈسٹریز،زراعت فوڈ اتھارٹی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھانے پینے کی ناقص اشیاء انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں محکمہ آپس میں کوارڈینیشن بڑھائیں اور ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کریں محکمہ صحت جعلی زرعی ادویات اور کھادیں فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کرے جعلی زرعی ادویات فصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث بن رہی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا-