پاکستان عوامی تحریک کی جانب سےتحصیل ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا

پاکستان عوامی تحریک نے تحصیل بھر کی یونین کونسل کی تنظیم سازی مکمل کر لی

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) کمالیہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نجی ہوٹل میں تحصیل ورکر کنونشن کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کی یونین کونسل کی تنظیم سازی مکمل کی گئی جس میں جنرل سیکٹری سینٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول،راہنماء تحریک منہاج القران عبد القادر، اورتحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک سجاد مسعود نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی جس میں صدر سجاد مسعو د،سینئرنائب صدر رانا محمد اسلم، ڈاکٹر انور علی نائب صدر،ماسٹر زبیر کھیتران نائب صدر، محمد صفدر جنرل سیکٹری،اعجاز خاں جوائنٹ سیکٹری،حمزہ مغل،محمد حمزہ،شبیر احمدملک،محمد حسنین حیدر،جوائنٹ سیکٹری،مقبول احمد بٹ ڈپٹی آرگنائزر،محمد عمران سیکٹری کوارڈینیشن،فیضان علی قادری،سیکٹری انفارمیشن،شہباز خان سیکٹری فنانس،حاجی اسماعیل قادری ایگزکیٹو ممبر،منتخب ہوئے جبکہ کمالیہ تحصیل کی 11یونین کونسل کی بھی تنظیم سازی مکمل کی گئی اس موقع پر سینٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکٹری میاں ریحان مقبول نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عمران خان کی ٹیم سارے وزراء سابقہ حکومتوں کے ہی ہیں انہوں نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں جس طرح کربلا کا منظر پیش کیا گیا ایسے لگتا تھا کہ یزیدیت دوبارہ برپا ہو رہی تھی جس طرح نہتے طالب علموں اور طالبات پر پولیس گردی کی گئی ظلم کی انتہا تھی ہمارے قائد علامہ حضرت پروفیسر طاہر القادری ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں مگر انہوں نے حکومتوں کی ناقص کار کردگی عوامم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حکومتوں کا تختہ دھرن ہونے والا ہے کیونکہ (ن) لیگ والوں نے زیادتیوں کی اتنی انتہا کی کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے ورثاء کی انہیں بددعا ایسی لگی کہ ان سے حکومت بھی گئی اور وہ کچھ جیلوں میں پابند سلاسل ہیں اور کچھ ملک بدر ہو چکے ہیں لیکن ان کے لیے یہ سزا ناکافی ہے اصل سزا تو انہیں روز قیامت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں