حقیقت کا سامنا کرتے ہوئے سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی : سردار عثمان علی خان
آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کا مسئلہ کشمیر پر تقریب کا اہتمام
کشمیر کی نمائندہ جماعت آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس ہی ہے سردار امجد عباسی
سلاؤ نئی آواز ( نامہ نگار ) سلاؤ میں اورسیز پبلسٹی بورڈ آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کے چئیر مین سردار امجد عباسی کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان کے بیٹے اور ڈیپٹی چیف آرگنائزر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں چوہدری محمد خان سابق ممبر کشمیر کونسل ، چوہدری بشیر رٹوی، ڈیپٹی میئر سلاو کونسلر عشرت شاہ ،راجہ اسحاق خان ، کونسلر شریف ، کونسلر ریاض بٹ ، شبیر ملک ، جاوید عباسی ، چوہدری زیارت حسین اور ،مسلم کانفرنس اورسیز پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین سردار امجد عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی آرگنائزر سردار عثمان علی خان کا کہنا تھا کہ حقیقت انتہائی تلخ ہے اسی لئے ہم سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور دوسروں کو مورد الزام ٹھراتے ہیں در حقیقت قصوروار ہم خود بھی ہیں اسی لئے آج تک کشمیر کا مسئلہ لٹکا ہوا ہے انھوں نے برطانوی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے کہا کہ آپ کی تیسری نسل اب برطانیہ میں آباد ہے لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ وہ پاکستان اور کشمیر سے بے تعلق ہیں اور ہم لوگ سیاسی اجتماع اور تقاریر کر کے چلے جاتے ہیں ہمیں اپنی نئی نسل کو سامنے لانا ہو گا انھیں انکی پہچان بتانی ہو گی لیکن یہ جدید انٹرنیٹ کی جنریشن ہے ہمیں ان سے انکی زبان میں ہی بات کرنا ہو گی انھوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے اپنی پہچان کی وہ سعدہ وارثی ہیں جو کنزویٹو کی چئر مین بنی وہ لندن کے مئیر صادق خان ہے جنہوں نے اپنا مقام بنایا انکا کہنا تھا کہ جب ہماری تیسری نسل کا برطانیہ میں پیدا ہونے والا بچہ اپنے ایم پی سے سوال پوچھے گا تو وہ اسے سنے بغیر نہیں جا سکتا اسے جواب دینا پڑے گا اور یہ ہمارے پاس بہت بڑا ٹول ہے جسے ہمیں ضائع کرنے کی بجائے مثبت طریقے سے بروئے کار لانا چاہیے
تقریب میں شریک پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ہر دور میں سیاسی مفادات کی خاطر کشمیر کا نام استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت پاکستان ، عوام اور دنیا کے کسی بھی ملک میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو متحد ہو کر نہ صرف بھارت پر بلکہ عالمی برادری پر بھی سخت سے سخت دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ مسلۂ کشمیر کو جلد سے جلد پر امن طریقے سے حل کیا جا سکے۔آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس کی تقریب میں نہ صرف مسئلہ کشمیر پر بات کی گئی بلکہ حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی بھی بھرپور مذمت کی گئی۔ ڈپٹی آرگنائزر آل جمعوں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عثمان علی خان نے ایڈیٹر انچیف نئی آواز رانا ساجد سہیل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے جس سے سی پیک کو نقصان پہچانے اور امن و امان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ہمیں ہر صورت ناکام بنانا ہے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کروا کر پاکستان کو اندرونی معملات میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر پر اپنا قبضہ قائم رکھ سکے ۔