پائی خیل نئی آواز (نامہ نگار) ویگن سٹاپ ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے مقام پرمسافرخانہ نہ ہونے سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی،بنوں کالاباغ روڈپرقدیمی ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے ویگن سٹاپ پرمسافرخانہ نہ ہونے سے مسافروں،طلباء وطالبات کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔میانوالی جانے والے مسافر،طلباء وطالبات مین روڈکے کنارے دھوپ میں کھڑے ہوکربسوں اورکوچزکاانتظارکرتے ہیں۔علاوہ ازیں کئی مسافربسوں اورکوچزکے انتظارمیں ہوٹلوں اوردکانوں پربیٹھنے پرمجبورہیں ۔باپردہ خواتین جنہیں مین روڈکے کنارے دھوپ میں یاہوٹلوں کے سامنے کھڑے ہونے پرمجبورہیں۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ میاں ظہوراحمد،غلام رسول خان،شفاء اللہ حجام،محمدسلیم،مطیع اللہ ،حمیداللہ،حافظ عاقل خان ودیگرنے ممبرقومی اسمبلی حاجی عبیداللہ خان شادی خیل،ڈی سی اومیانوالی سے ویگن سٹاپ پائی خیل ریلوے اسٹیشن کے مقام پرمسافرخانہ کاقیام عمل میں لائے جانے کامطالبہ کیاہے۔