عارف والا اور گرد و نواح سے اہم خبریں ۔ رپورٹ محمد سعید ( نامہ نگار ) عارف والا

عارف والا(نئی آواز نیوز) پولیس کا شراب کشید کارخانے پر چھاپہ -3 افراد گرفتار-70 لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 83/EB میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شراب کشید کارخانے پر کاروائی کرتے ہوئے-70 لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد کرکے محمد رفیق،غلام علی سکنہ21/EB اور سوہاوامحل سے محمد مظہر کو گرفتارکرلیا 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oشراب کارخانے کاسامان اور لہن قبضہ میں کر تھانہ میں مقدمہ درج۔

عارف والا(نئی آواز نیوز) عارفوالا الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سنیئر صحافی و پاکستان میڈیا کونسل کے صدر مہر حمید انور کے والد مہر غلام فریداور سنیئر صحافی و سماء نیوز ٹی وی کے نیوزکنڑولر کے کمسن بیٹے کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں میاں سعدسیال، محمد رمضان جانی، محمد سعید نوئی، ظہیراحمد علوی، زاہد غوث، محمد اعظم، حاجی محمد متین سعید، عبداللہ زاہد، محمد امجد، ملک شبیراحمد،محمد سعید، محمد کاشف چوہان، محمد فیروز،حافظ محمد فاروق، میاں مبشرعلی،چچا نیازاحمد وٹو، چوہدری جمیل جٹ،راحیل شاہد سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عارف والا(نئی آواز نیوز) مسلح افراد نے مختلف مقامات سے -2خواتین کو اغواء کرلیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 82/Dکے رہائشی غلام سرور کی بیٹی صوبیہ بی بی کو کھیت میں جاتے یٰسین -4کس ساتھیوں سے ملکر کار میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا جبکہ نواحی گاؤں 74/Dمیں محمد آصف کی بیوی شگفتہ بی بی کو نصیر احمد چار ساتھیوں سے ملکر زبردستی کیری ڈبہ میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا مقدمات درج۔

عارف والا(نئی آواز نیوز) چوری کی مختلف نقدی،طلائی زیورات اور مویشی چور لے اڑے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 13/KB میں محمد یوسف کے گھر میں پانچ نامعلوم افراد نے کمرے کے تالے توڑ کر نقدی اورطلائی زیورات کل مالیت روپے چرالیے جبکہ نواحی گاؤں 23/EBمیں قاسم علی کے احاطہ مویشیاں سے چار عددبکریاں مالیت120000 روپے اللہ دتہ نے تین افراد سے ملکرچوری کرلیں اور نواحی گاؤں حسوحسنکا میں مختار احمد کے گھر سے دوعددبکریاں مالیت35000 روپے حافظ نعیم نے تین کس 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oساتھیوں سے ملکر چرالیں۔

عارف والا(نئی آواز نیوز) عالم اسلام کے نامور بزرگان دین حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ کی781 ویں برسی آج27 نومبر بروز اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیرہوں گی۔ آپ ؒ سے دو کتابیں بھی منسو ب ہیں جن میں ایک آپ کا دیوان اور دوسری فوائد السالیکن جو تصوف کے موضوع پر ہے آپ کے مریدوں میں خواجہ فرید الدین شکر گنج ؒ اور سلطان شمس الدین التمش شامل ہیں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی:27 نومبر1235کو رحلت فرماگئے تھے آپ کا مزار دہلی میں مرجع خلائق ہے

عارف والا(نئی آواز نیوز) بابائے صحافت ادیب و تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا ظفر علی خان کی 60ویں برسی آج 27نومبربروز اتوار کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اس مناسبت سے عارفوالا سمیت ملک بھرمیں صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،کانفرنسسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پرروشنی ڈالی جائے گی۔مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔مولانا ظفر علی خان 27نومبر1956 کو وفات پاگئے تھے۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر5 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں بنگہ حیات قبرستان میں مبین احمد نے اپنی5 سالہ بیٹیعروج فاطمہ کو گلے میں پھندا ڈال کر حجرہ کی جالیوں سے لٹکا کر قتل کردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے انسپکٹر محمد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) گھریلوناچاقی سے تنگ آکرشادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق محلہ عاشق آباد کے رہائشی عرفان احمد نے گھریلوناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھنداڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے
عارف والا (نئی آواز نیوز) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن -4 افراد گرفتار شراب،چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق مال منڈی گراؤنڈ کے نزدیک پولیس کا مخبر کی اطلاع پر چھاپہ محمد افضل کو-10 لیٹرشراب اورنواحی گاؤں 65/EBسے محمد سعیدکو270 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں سے گرفتارکرلیا جبکہ فتح چوک سے محمد خان اور امین 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oکوگرفتارکرکے دوعدد ناجائز پسٹل30 بور اور پانچ عدد گولیاں برآمد کرلیں مقدمات درج۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) لاکھوؤں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بازار کے رہائشی زرعی انڈسٹری کے مالک محمد ادریس نے550000 روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر زمیندار محمد ارشد کے خلاف تھانہ سٹی عارفوالا میں مقدمہ درج کرادیا۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ نائیکہ سمیت-2افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق محلہ سمادھانوالہ میں تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے ملازمین کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر قحبہ خانے پر کاروائی کرتے ہوئے نائیکہ زبیدہ بی بی اور محمداسلم کو موقع پر پکڑلیا مقدمہ درج۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) سپیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ گیس ریفلنگ کرتے دکاندار گرفتار تفصیلات کے مطابق خیابان فرید کالونی میں سپیشل مجسٹریٹ منورحسین نے کاروائی کرتے ہوئے سرعام گیس ریفلنگ کرتے دکاندار محمد ارشدکو پکڑلیا سامان گیس ریفلنگ مشین اور سلنڈر قبضہ میں لے لیا تھانہ میں مقدمہ درج۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
عارف والا (نئی آواز نیوز) چار افراد نے کاشتکار سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا تفصیلات کے مطابق راکھ پل کے نزدیک برکت علی موٹرسائیکل پرسوار شہر جارہاتھا کہ عمران نے تین کس ساتھیوں سے ملکر نقدی اور موبائل فون کل مالیت ۔۔36564روپے چھین لیااور فرار ہوگئے مقدمہ درج۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں آج عارفوالا بار نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی بار روم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مرادعلی بھٹی، سیکرٹری بار میاں صفدر علی طور، سابقہ سیکرٹری بارسید علی رضا گیلانی، سردار گوہر علی ڈوگر ودیگر نے کہا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہائی کورٹ بینچز کا قیام بہت اہمیت کا حامل ہے عدلیہ بحالی میں وکلاء برادری کی قربانیاں کسی صور ت فراموش نہیں کی جاسکتیں انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصورعلی شاہ سے فی الفور نوٹس لے کر ہائی کورٹ بینچز کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) خواتین کو چھیڑنے پرمسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بناڈالا پولیس نے بازیاب کرالیا تفصیل کے مطابق محلہ سمادھانوالہ کا رہائشی شبیراحمد موٹرسائیکل پر سوار شہر جارہاتھا کہ گلزاراحمد مسلح ساتھی سے ملکر زبردستی اغواء کرکے محلہ جھجھرانوالہ میں ایک ڈیرے پر لے گیا اور لوہے کے پائپ سے تشددکا نشانہ ڈالا پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چندگھنٹے بعد بازیاب کرالیا ملزمان فرار مقدمہ درج۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران یوسف ملک نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا تھانہ کلیانہ کے ایس ایچ او وقاص احمد کو تھانہ صدر عارفوالااور تھانہ ڈلوریام سے انسپکٹر خالد پرویز کو تھانہ کلیانہ اور پولیس لائن سے سب انسپکٹر ملک حسنات احمد کو تھانہ ڈلوریام میں تبدیل کردیا گیا۔جبکہ تھانہ صدر عارفوالا کے ایس ایچ او انسپکٹر وحید خاں کو پولیس لائن میں تبدیل کردیا گیا۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا چھاپہ غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرتے تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں جمن شاہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ظہوراحمد نے ملازمین کے ہمراہ سپرے سنٹر پر کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والے تین دکانداروں اخلاق،حسین وغیرہ کے خلاف تھانہ رنگشاہ میں 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oمقدمہ درج کرادیا۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) ڈاکوؤں نے ملٹی نیشنل موبائل کمپنی کے ریکوری آفیسر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 22/EBمیں ملٹی نیشنل موبائل کمپنی (موبی لنک) کا ریکوری آفیسر ناصر محمود موٹرسائیکل پرسوار عارفوالا آرہاتھا کہ عمران نے ساتھی سے ملکر گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون مالیت50ہزار روپے چھین لیے اور فرا ر ہوگئے تھانہ میں مقدمہ درج۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) عارفوالا بار ایسوسی ایشن نے بہاولنگر میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر آج عدالتوں کامکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی اور بارروم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مرادعلی بھٹی اور سیکرٹری بار میاں صفدر علی طور ودیگر کہا کہ گزشتہ روز بہاولنگر میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیا ع انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے حکومت کو مثبت پالیسی بناکر ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے لائحہ عمل بنانے کا پرزورمطالبہ بھی کیا ہے آخر میں مرحومین کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) اردو ادب کی نامور شاعرہ پروین شاکر کا64 واں یوم پیدائش آج24 نومبر بروز جمعرات کو بھرپورطریقے سے منایا جائے گا پروین شاکر 24نومبر1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔پروین شاکر کے درجنوں شعری مجموعے کلام شائع ہوئے جن مین مشہور خوشبو۔ ماہ تمام۔مسکراہٹ۔ محبت اور عورت۔صدبرگ۔ انکار اور خودکلامی وغیر ہ شامل ہیں۔پروین شاکر کو خوشبو کی تصنیف پر آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔26دسمبر1994 کو اسلام آباد کے نزدیک ٹریفک کے المناک حادثہ میں جابحق ہوگئی 12370695_1043704765661364_4868594325196735289_oتھی۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) اردو کے معروف شاعر ثاقب لکھنوی کی67 ویں برسی آج 24نومبر بروز جمعرات کو منائی جائے گی ثاقب لکھنوی کا اصل نام مرزا ذاکر حسین قزلباش تھااور وہ 2جنوری1869 کو آگرہ میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے ایک دیوان ”دیوان ثاقب“ یادگار چھوڑا ان کے اشعار اردو شاعری میں ضرب المثل تھ۔‘ جیسے شعر ان کی پہنچان تھے ثاقب لکھنوی 24نومبر1949 کو وفات پاگئے تھے۔

عارف والا (نئی آواز نیوز) 10۔لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر زمیندارکے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ فرید نگرمیں نوید احمد نے دس لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر زمیندار طاہر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

image

اپنا تبصرہ بھیجیں