نئی آواز کے بیوروچیف ڈاکٹر اسماعیل درانی کا سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سے خصوصی انٹر ویو
کراچی(نئی آواز)ورلڈرائٹر فورم کے وفد کی صدر اے جی سنگھانیہ کی قیادت میں سربراہ متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں ملاقات۔ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی عدم منتقلی۔کراچی میں درپیش واٹر سپلائی۔سیوریج۔ سالڈویسٹ سمیت دیگر اہم ایشوزپر گفتگو۔
ورلڈرائٹر فورم منجھے ہوئے قابل قلمکاروں کی ٹیم ہے
ڈاکٹر فاروق ستار نے ورلڈرائٹر فورم کی تجاویز کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا صحافی برادری مسائل کی نشاندہی کرے انشااللہ مقامی بلدیاتی نمائندوں سے مل کر عوامی مسائل کے خاتمہ اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا ہم حکومت سے بارہا گزارش کر چکے ہیں آج ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دے سکیں ہمارے پاس مفصل پلان موجود ہیں کس طرح ہم نے شہر سے کوڑاکرکٹ کے ڈھیر ختم کرنے ہیں واٹر سپلائی جو کہ ٹینکر مافیا غریب شہریوں کا خون چوس رہا ہے اس سے عوام کو کس طرح نجات دلوانی ہے۔ سیوریج ابلتے گٹر جو کبھی کبھی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں ان کی حالت کس طرح بہتر کرنی ہے۔ کراچی کی عوام کا انتہائی دیرینہ مسئلہ لوکل ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی ہے اس کو بھی حل کرینگے حکومت سندھ لیت و لعل سے کام لینا چھوڑے اور فی الفور مقامی نمائندوں کو اختیارات دے تاکہ ہم اپنے ٹائم فریم کیمطابق پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔ کراچی میں قیام امن ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے ہمارے اہم کارکنوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ہم مسلح افواج قانون نافذکرنیوالے اداروں کے کل بھی شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج بھی کھڑے ہیں۔مہاجر قوم محب وطن اور پاکستان کیلئے جان و مال کی قربانی دینے والی قوم ہے ہمیں اس ملک اس شہر کے امن سے بڑھ کر کچھ اور قطعاََ بھی عزیز نہیں ہوسکتا۔ا
ڈاکٹر ایم آئی درانی کی تجویز پرسرجانی سے ٹاور تک گرین بس چلانے کی یقین دہانی
س وفد میں شامل بیوروچیف نئی آوازکراچی ڈاکٹر ایم آئی درانی نے گرین لائن بس سروس کو سرجانی سے ٹاور تک چلانے کی تجویز دی جسے سربراہ متحدہ قومی موومنٹ فاروق ستار نے سراہااور گرین لائن بس سروس کو سرجانی سے ٹاور تک چلانے کی یقین دہانی کروائی۔ مزید کہنا تھا کہ اب کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی ناقص کھٹارہ ٹرانسپورٹ کراچی میں نہیں چلے گی بے لوث عوامی خدمت ہمیشہ ہماری سیاست کا وطیرہ رہا ہے انشااللہ صحافی برادری کے مسائل پر بھی بھرپورآواز اٹھائینگے اور ان کی معاونت عوام کی مشکلا ت کم کرنے میں مد د دیگی۔