عوام لیگ کنونشن کی تیاریاں مکمل
کل 25 نومبر الحمرا لاہور میں ہوگا
وکلا ڈاکٹرز طلبا مزدور کسان تنظیموں کے رہنما شرکت کرینگے۔
لاہور نئی آواز (نمائندہ خصوصی)عوام لیگ کا پہلا قومی کنونشن کل الحمرا لاہور میں منعقد ہوگا بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کی لاہور آمد ۔ چیئرمین عوام لیگ ریاض فتیانہ نے نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم جاگیردارانہ سرمایہ دارانہ نظام کے بت پاش کرنے ہیں انشااللہ کل کا کنونشن تاریخ سازی اور مزدور کسان عام آدمی کے حقوق کی جنگ میں اہم سنگ میل کا حامل ہوگا ۔ کنونشن میں ملکی و غیر ملکی اقلیتی رہنماوں سمیت طلبا یونینز ینگ ڈاکٹرز یونینز تاجر تنظیموں کے نمائندگان سمیت وکلا اساتذہ مزدور کسان تنظیموں کے رہنماوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔