بے نظیر کی شہادت کے دس سال بعد بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے : بلاول بھٹو زرداری

لاہور نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کی طرف سے وصیت کو جعلی کہنے پر پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو شہادت کے دس سال بعد بھی ناانصاف لیگ اور ناکام لیگ نشانہ بنا رہی ہیں۔

image
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کی جانب سے بینظیر بھٹو کی وصیت کو جعلی کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو شہادت کے دس سال بعد بھی ان کے مخالفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیالے خاموش اور بھٹو ازم پر کاربند رہیں گے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ اخلاقیات کے دائروں میں رہی ہے اور شہید محترمہ کا بیٹا بھی ان کی راہ پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں