بہاولپور نئی آواز ( رانا عرفان ) چہلم کے موقع پر ریجن بھر میں67جلوس،154مجالس کی سکیورٹی کے لیے 4693 پولیس اہلکار ، 1432پولیس قومی رضاکار، سپیشل پولیس کے 486، جبکہ جلوس مجالس کی انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیے گئے 856رضاکار ٹوٹل 7467 اہلکاران کے ساتھ ساتھ پنجاب کانسٹیبلری کی بھاری نفری بھی سکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد۔
ریجن بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پراے کیٹگری کے 11،بی کیٹگری کے 13،اور سی کے 43 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ مجالس میں ۱ے کیٹگری کی10،بی کیٹگری 12،سی کیٹگری کی 132مجالس برپا کی جائیں گی۔ آر پی او
چہلم پر شرپسندی سے بچنے کے لیے 155 علماء کی ریجن کے اضلاع میں داخلے پر پابندی جبکہ67علماء کی زبان بندی عائد ۔ ریجنل پولیس آفیسر
جلوس مجالس کے مقامات سے پارکنگ کو کم از کم 300میٹر دور رکھا جائے گا، شرپسند عناصر اورفورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ آر پی او
بہاولپور۔ جلوس مجالس کے دوران چھتوں پر اسنائپر و دیگر ڈیوٹی تعینات ہوگی، جلوس مجالس میں داخل ہونے والے افراد کوواک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹر اور جسمانی تلاشی کے مرحلہ سے گزرنے کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا۔ آر پی او