نئی آواز ( نمائندہ ) اکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے کہا ہے کہ وہ مادھوری کے بہت بڑے مداح ہیں اور ماہرہ خان پاکستان کی مادھوری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینما میں ایک جادو ہے لیکن ٹی وی میں ایسا کچھ نہیں، میں نے بھی زیادہ ٹی وی میں کام کیا ہے جب کہ منٹو ایک حادثاتی فلم تھی اور جو مواد میں اس میں تھا وہ ہم سب نے محسوس کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فواد اور ماہرہ کے ساتھ کبھی سفر نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ جب ان دونوں کے ساتھ سفر کرتا ہوں تو لوگ ماہرہ اور فواد کے گرد جمع ہوجاتے ہیں، کوئی مجھے نہیں پوچھتا جس سے مجھے لگتا ہے کہ میں اس دنیا کا حصہ ہی نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک شخصیت ہے جو مجھے مادھوری اور مدھوبالا کی یاد دلاتی ہے اور وہ ماہرہ خان ہے۔