نئی آواز ( رانا اشرف سے ) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول اسمبلی پر پابندی عائد کردی ہے ۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے صبح کے اوقات میں اسمبلی نا کروانے کی ہدایت جاری کی ہے اسمبلی کلاس کی سطح پر کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کو اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر اسمبلی کے دوران کوئی واردات کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کلاس کی سطح پر اسمبلی کروائیں نہ کہ کھلے میدان میں اسمبلی کا اہتمام کریں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پابندی کچھ عرصہ کیلئے حالات معمول پر آتے ہی اسمبلیوں کا سابقہ طریقہ کار بحال کردیا جائیگا۔