گوادر بندر گاہ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے : رانا بشارت علی خاں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ
برسٹل ( نئی آواز ) پاکستان مسلم لیگ ن بر طانیہ کے سینئر نائب صدر رانا بشارت خان کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ کی کامیابی صرف مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے آئندہ چند سال میں یہ بندرگاہ دنیا کی تجارت کا مرکز ثابت ہو گی اس سے ملک میں بے روز گاری میں کمی آئے گی اور ملکی معیشت تیزی سے پروان چڑے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے چھوٹے صوبوں اور پسماندہ علاقوں کو از سر نو ح نظر انداز کیا لیکن مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ پورے ملک اور قوم کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب دی ، رانا بشارت نے کہا کہ دشمن کے اوچھے ہتھکنڈے پاکستان کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکتے اور اس پر ہمارے عسکری ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے گوادر بندر گاہ کی تکمیل میں مثبت اور سب سے اہم کردار ادا کیا۔
انھو ں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اب مارشل لاہ اور سازشوں کا دور ختم ہو چکا ہے اس لئے اقتدار میں آنے کا واحد رستہ عوام ہی ہیں اور یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب آپ لوگوں کی خدمت کرے گے ۔