نئی آواز لندن ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکریٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے گوادر بندرگاہ کا افتتاح کر کے پاکستان کی آنے والی نسلوں کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ، کیونکہ اس بندرگاہ سے نہ صرف اس دور حاضر میں فائدہ ہو گا بلکہ مستقبل میں یہ دنیا میں سب سے بڑی تجارت گاہ بنے گی جس کا سہرہ نواز شریف اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے لیکن ہمیشہ کی طرح اس کے گنؤنے چہرے کو بے نقاب کرتے رہے گے اور ہماری سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفاد کی بجائے ملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے۔