بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی توسیع کے معملات فوجی حکام سے طے کرنے کے لئے کمیٹی کا اعلان: ڈاکٹر وسیم اختر کی کاوش رنگ لے آئی

بہاولپور نئی آواز ( رانا عرفان )  ڈاکٹر سید وسیم اختر imageکی تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی تسیع کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جس میں خود ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی شامل ہو نگے اور یہ کمیٹی زمین کے حصول کے لیے ملحقہ زمین کے متعلق فوجی حکام سے گفت و شنید کرئے گی انہوں نے بتایا کہ ہسپتال آؤٹ ڈور میں اوسطاًروزانہ4833 اور ایمرجنسی میں 2593 مریض آتے ہیں ۔

بہاول پور-پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب اسمبلی میں وقفی سوالات کے دوران یقین دھانی کرائی کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کو جلد فعال کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لیے رواں مالی سال میں571 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آٹھ سو ملین سے زائد رقم پہلے ہی خرچ کی جا چکی ہیں وہ اسمبلی فلور پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کے سوالات کے جوابدے رہے تھے انہوں نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی تسیع کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جس میں خود ڈاکٹر سید وسیم اختر بھی شامل ہو نگے اور یہ کمیٹی زمین کے حصول کے لیے ملحقہ زمین کے متعلق فوجی حکام سے گفت و شنید کرئے گی انہوں نے بتایا کہ ہسپتال آؤٹ ڈور میں اوسطاًروزانہ4833 اور ایمرجنسی میں 2593 مریض آتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں