بہاولپور نئی آواز ( رانا عرفان ) ایوان صدر‘وزیراعظم ہاوس سمیت اسمبلیاں برائیوں کاگڑھ بن چکی ہیں ملک کوبیرونی نہیں بلکہ 99 فیصد کرپٹ سیاستدانوں سے خطرہ ہے نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں صدرپاکستان اورمزدورکی تنخواہ ایک ہونی چاہیے مارشل لاء کاحامی نہیں سیاستدانوں کاگندصاف کرنے کیلئے عوام کو اٹھ کھڑا ہوناچاہے جمشیددستی ایم این اے نے عوامی راج پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ڈیرہ بکھا ریلوے لائن کے قریب پریس کانفرنس سے خطاب۔
بہاول پور: یسی جمہوریت پرلعنت ہوجس میں غریب کوایک وقت کی روٹی میسرنہ ہو ایوان صدر‘وزیراعظم ہاوس سمیت اسمبلیاں برائیوں کاگڑھ بن چکی ہیں ملک کوبیرونی نہیں بلکہ 99 فیصد کرپٹ سیاستدانوں سے خطرہ ہے نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں صدرپاکستان اورمزدورکی تنخواہ ایک ہونی چاہیے مارشل لاء کاحامی نہیں سیاستدانوں کاگندصاف کرنے کیلئے عوام کو اٹھ کھڑا ہوناچاہے ان خیالات کااظہار جمشیددستی ایم این اے نے عوامی راج پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ڈیرہ بکھا ریلوے لائن کے قریب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجمشیددستی فیض کریم اور فوجی سلیم حیدرکی دعوت پر32 بی سی پرانی کی دعوت پرڈیرہ بکھاپہنچے انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کے نام سے نئی سیاسی پارٹی کاقیام عمل میں آچکاہے جس کاانتخابی نشان جھاڑو ہے انہوں نے کہاکہ میراکوئی سیاسی استادنہیں ہے سرائیکی خطہ اورخاص طورپر جنوبی پنجاب کے پسماندہ عوام کونسل درنسل غلام بنانے کی سازش کی جارہی ہے عوامی راج پارٹی کی تنظیم سازی شرو ع ہوچکی ہے اوراس سلسلہ میں ہم خیال افراد کودعوت دی جارہی ہے اس جماعت میں عام طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسان مزدورہاریوں کوشامل کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدارپرقابض ہیں اورچندگھرانے سیاست کررہے ہیں بہاول پورصوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کالولی پاپ دیکر حکمران ملکی وسائل کی لوٹ مارمیں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ اپنے غیرقانونی اثاثے چھپانے والے سیاستدانوں کومنہ کالاکیاجائے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بیرونی نہیں بلکہ اندرونی خطرات لاحق ہیں جن میں سرفہرست سیاستدانوں کی کرپشن ہے 14 سے 15 ارب روپے کی روزانہ کی کرپشن کی جارہی ہے اورملک کاہرپیداہونے والا بچہ ایک لاکھ اکیس ہزارروپے کامقرو ض ہے 99 فیصدحکمران کرپٹ ہیں جنہوں نے ڈمی وزراء کی فوج ظفرموج تیار کررکھی ہے جن کی چپڑاسی بھی بات نہیں سنتاہے انہوں نے کہا کہ بہاول پور‘مظفرگڑھ ملتان کے وزراء جی حضوری وزراء ہیں انہوں نے کہاکہ میں واحدایم این اے ہوں جس کااپناذاتی گھرنہیں ہے ہماری پارٹی پاکستان کے مظلوم عوام کی پارٹی ہے انہوں نے کہاکہ میں نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے کہا کہ وہ بھگوڑوں کوپارٹی میں شامل کرکے تبدیلی نہیں لاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کسانوں کوبدحال کردیاگیا چارسوارب روپے کسانوں پربجلی کے ناجائز بل ڈال دیئے گئے جنہیں فوری واپس لئے جائیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے کوسزائے موت‘ ہرضلع میں احتساب عدالت اورصدراورمزدورکی تنخواہ برابرکی جائے انہوں نے کہاکہ صرف لاہورپر900 ارب روپے خرچ کردیئے گئے جس سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں مزیداضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت پر منافقوں کاٹولہ قابض ہے وی وی آئی پی کلچر کودفن کرنا اورظلم کی سیاست کوختم کرناہماری پارٹی کامنشور ہے انہوں نے کہاکہ ملک کواس وقت ایوان صدرایوان وزیراعظم ‘ایوان وزیراعلی ‘سینٹ ‘قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی سے خطرہ ہے یہ ادارے برائیوں کی جڑ بن چکے ہیں 95 فیصد بیوروکریسی کرپٹ ہوچکی ہے اورماہانہ پانچ کروڑ روپے بھتہ دیاجاتاہے جبکہ بیوروکریسی کی پوسٹنگ کیلئے دس کروڑ روپے کاریٹ مقررہے انہوں نے کہاکہ صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں جہاں ضرورت ہوں وہاں صوبے بننے چاہیے سندھ بلوچستان ‘کے پی کے اورپنجاب میں مزید صوبے بننے چاہے میں مارشل لاء کاحامی نہیں بلکہ سیاستدانوں کاگندصاف کرنے کیلئے عوام کوآگے آناہوگا ۔