غازیوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین : تحریر۔۔۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

dr-murtaza
ستمبر1965ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والے اور ناکوں چنے چبانے والے پاک فوج کے غازیوں اور شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ ستمبر1965ء کی پاک بھارت جنگ نے ہمارے فوجی جوانوں میں جو جوش و جذبہ پیدا کیا اور ہمارے جری شیر جوانوں نے دشمن کی فوج کو ناکوں چنے چبا دئیے اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کے فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہم قیامت تک زندہ رہیں گے اور اس دوران بھارت نے 7 ستمبر کو چونڈہ کے محاظ پر 500ٹینکوں کی مدد سے حملہ کیا تو پاک فو ج نے جذبہ شہادت سے سر شار ہو کر اپنے سے تین گنا بڑی طاقت کے سامنے نہ صرف ڈٹ گئی بلکہ چونڈہ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا، اور دشمن کے نا پاک ارادوں کا قلع قمع کر دیا اور آج بھی چونڈہ میں شہداء کی یاد میں ایک میلہ لگتا ہے جو کہ میلہ شہیداں کہلاتا ہے۔ یہ میلہ تین دن تک جاری رہتا ہے دو دن مردوں کے لئے اور تیسرا دن خواتین کے لئے مخصوص ہوتا ہے ۔
اے راہ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
یہ میلہ ان شیر دل فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے ستمبر1965ء کی جنگ میں سیالکوٹ ، چونڈہ کے محاظ پر اپنے آپ کو بم باندھ کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ ان شہداء کی آخری آرام گاہیں چونڈہ ٹاؤن میں ہیں۔ راجا میجر عزیز بھٹی شہید، میجر جنرل شبیر شریف شہید، میجر طفیل شہید، راجا سرور شہید اور غازی ایم ایم عالم نے اس جنگ میں اپنی جرات اور بہادر ی کے ایسے جوہر دکھائے کہ آج بھی بھارتی افواج ، ورطہ حیرت میں ہے کہ چند مٹھی بھر فوجیوں نے اتنی بڑی طاقت کو کیسے پیچھے دھکیل دیا بلکہ ان کا نیٹ ورک مفلوج کر کے رکھ دیا، اسی جنگ میں ایک پاکستانی فوجی نے 50فوجیوں کو زندہ گرفتار کر کے ان سب کو حیران کر دیا تھا۔
اے وطن کے سجیلے جوانو میرے نغمے تمہارے لئے ہیں
تہہِ دل سے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے اپنی جانیں قربا ن کیں۔اور آزاد پاک وطن کو سلامت رکھنے کا ذریعہ بنے۔ آئیے ہم پیارے ملک پاکستان کے لئے دعا کریں کہ قیامت تک ہمارے ملک کا نام روشن رہے اور ہمارے ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ انہیں تباہ و برباد کر دے جو کہ پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان مخالف سر گرمیوں میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں ۔ اور ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جو دن رات پاکستانی سر حدوں کی حفاظت پر معمور ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی دشمن کی میلی نظرو ں سے بچائے رکھے اور اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ آمین!
شہیدانِ وطن کے حوصلے تھے دید کے قابل
وہاں پر شکر کرتے تھے جہاں پر صبر مشکل تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں